استحکام پاکستان پارٹی کے پرچم کا ڈیزائن فائنل
رپورٹ کے مطابق جھنڈا سبز ، سفید اور سرخ کے تین رنگوں پر مشتمل ہے۔ پرچم پر ایک ہلال اور ایک ستارہ بھی نمایاں طور پر آویزاں ہے۔
پاکستان کے معروف بزنس مین اور سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی نئی سیاسی پارٹی "استحکام پاکستان پارٹی” کے پرچم کا ڈیزائن فائنل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی کے جھنڈے کے ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ریویل کیا گیا جھنڈا تین رنگوں پر مشتمل ہے۔
یہ بھی پڑھیے
آج انتخابات کرالیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، عمران خان
فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو جیل سے رہائی دلانے کیلیے سوشل میڈیا متحرک
رپورٹ کے مطابق جھنڈا سبز ، سفید اور سرخ کے تین رنگوں پر مشتمل ہے۔ پرچم پر ایک ہلال اور ایک ستارہ بھی نمایاں طور پر آویزاں ہے۔
سینئر سیاستدان جہانگیر ترین گذشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران پارٹی پرچم اور لوگو کی نقاب کشائی کا اعلان کیا تھا۔ جس آج جاری کردیا گیا ہے۔
دریں اثناء سابق ایم پی اے اور صوبائی وزیر چوہدری محمد اخلاق نے ترین سے ان کی لاہور میں رہائش گاہ پر ملاقات کی اور استحقاق پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چوہدری اخلاق کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔
جہانگیر ترین نے چوہدری اخلاق کو اپنی پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ اخلاق نے کہا کہ میں جہانگیر ترین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ سینئر سیاست جہانگیر ترین آج کسی وقت بھی پریس کانفرنس کے دوران پارٹی پرچم اور لوگو کی نقاب کشائی کریں۔









