خدیجہ شاہ تک قونصلر رسائی کی امریکی درخواست وزیر داخلہ کو بھیج دی، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے فسادات اور بلوے میں ملوث افراد کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق سلوک کیا جارہا ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات مکمل بے بنیاد ہیں

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمہ خدیجہ شاہ تک قونصلر رسائی کے حوالے سے امریکی سفارت خانے کی درخواست موصول ہوئی جووزیر داخلہ کو بھیج دی گئی ہے ۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ واربریفنگ میں بتایا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث خدیجہ شاہ تک قونصلر رسائی کی امریکی درخواست  وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ  کو بھیج دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

امریکا کا کورکمانڈر ہاؤس پر حملے کی ملزمہ خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دینے کامطالبہ

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ 9 مئی کے فسادات میں ملوث افراد کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کو مکمل بے بنیاد  ہیں ۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان آئین اور قانون کے تحت چلنے والے ملک کے طور پر کام کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں تمام شہریوں کو بنیادی  انسانی حقوق حاصل ہیں۔

ہفتہ واربریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان نے بتایاکہ خدیجہ شاہ کی دوہری شہریت کی وجہ سے امریکی سفارت خانے نے قونصلر رسائی کی درخواست کی تھی جسے وزارت داخلہ کو بھجوا دیا   ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہاکہ بھارت کشمیر کے بچوں کو تشدد، بے گھر ہونے اور صدمے سے بچانے کے لیے اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیے

فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو جیل سے رہائی دلانے کیلیے سوشل میڈیا متحرک

انہوں نے کہاکہ کشمیری بچوں کی ایک پوری نسل خوف، تشدد اور جبر کے ماحول میں پروان چڑھی ہے۔کشمیری یتیم بچوں کومعاشی مشکلات، تنہائی اور نفسیاتی صدمات کا  مسلسل سامنا ہے۔

ترجمان نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی طرف سے بچوں کے خلاف چھروں کا استعمال بند کرکے ان کی حفاظت کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کے مطالبے پر عمل کرے۔

ممتاز بلوچ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور تنازعہ کو اقوام متحدہ کے مطابق پرامن حل  پر زرو دے گا۔

دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بریفنگ میں بتایا ہے کہ پاک، چین اور ایران نے انسداد دہشت گردی، سلامتی سے متعلق سہ فریقی مشاورت کو ادارہ جاتی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور ہائیکورٹ کا پولیس کو کل خدیجہ شاہ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

ترجمان مطابق اس ادارہ جاتی فریم ورک کے قیام کا مفاہمت بیجنگ میں منعقدہ انسداد دہشتگردی اور سلامتی سے متعلق پہلے پاک چین ایران سہ فریقی مشاورتی اجلاس کے دوران طے پایا۔

متعلقہ تحاریر