ڈاکٹر عامر لیاقت کی پہلی برسی؛ اچانک موت کا معمہ اب تک حل نہیں ہوسکا

معروف ٹی وی اینکر، سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کو ایک سال گزر جانے کے بعد بھی ان کی اچانک موت نے ان کے چاہنے والوں میں رنجیدہ کررکھا ہےمگر ان کی موت کا معمہ تاحال حل نہیں ہوسکا

پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے ہر دلعزیز اینکر، سیاسی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو جہاں فانی سے گزرے ایک سال ہوگیا تاہم ان کی اچانک موت کا معمہ تاحال حل نہیں ہوسکا ۔

معروف ٹی وی اینکر ، سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کو ایک سال گزر جانے کے بعد بھی ان کی اچانک موت نے ان کے چاہنے والوں میں رنجیدہ کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عامر لیاقت کو 2 روز قبل اپنی موت کا علم ہوگیا تھا، فیصل قریشی کا دعویٰ

عامر لیاقت حسین کی پہلی برسی پر ان کے  میڈیا انڈسٹری سے منسلک شخصیات اور ان کے مداحوں نے رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کے معمہ  کو حل کرنے پر زور دیا ہے ۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کے لاکھوں مداحوں نے ان کی اچانک موت کو سازش قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اس معمے کو حل کیا جائے ،جس پر عدالت میں درخواست بھی دی گئی تھی ۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اپنے انتقال سے چند ماہ قبل سے شدید ڈپریشن کا شکار رہے جبکہ ان کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ  نے ان کی  ذاتی وڈیوز شیئر کی جس پر  وہ  انتہائی غمزدہ دکھائی دیئے۔

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ افسوس ہے کہ لوگ  ڈاکٹر عامر لیاقت کو یاد کرتے ہوئے ان کی وہ تمام خصوصیات بھول جاتے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے کافی شہرت پائی۔

عامر لیاقت کے انتقال کے بعد ایک شہری کی جانب سے عدالت میں استدعا کی گئی کہ  ان کی اچانک موت پر شکوک و شہبات  ہیں ،عدالت  عامر لیاقت پوسٹ مارٹم کروانے کا حکم دے ۔

یہ بھی پڑھیے

عامر لیاقت کی نازیبا وڈیو وائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ کی ضمانت منظور

عامر لیاقت کے لواحقین کی جانب سے اسے سختی سے مسترد کردیا گیا تھا جبکہ عدالت نے بھی پوسٹ مارٹم کروانے سے منع کردیا تھا تاہم ان کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کو گرفتار کیا گیا تھا ۔

دانیہ شاہ نے عامر لیاقت حسین پر سنگین الزامات کی بھرمار کی گئی تھی جبکہ  اس نے عامر لیاقت کی ذاتی وڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جس کا  ٹی وی اینکر کو شدید رنج تھا ۔

دانیہ شاہ  کی جانب سے ذاتی وڈیو اور سنگین الزامات  کے بعد  ڈاکٹر عامر لیاقت حسین  اپنی زندگی کے بحران سے گزر رہے تھے اور وہ اس دوران شدید ڈپریشن کا شکار   ہوگئے ۔

متعلقہ تحاریر