بجلی سے محروم صارفین کیلئے نیپرا نے فی یونٹ قیمت میں بے تحاشا اضافہ کردیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی  مد میں فی یونٹ ایک روپے 61 پیسے  اضافہ کرکے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو ایک نئی مصیبت میں مبتلا کردیا ہے

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مہنگائی سے پریشان عوام کو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ کرکے ایک نئی مصیبت سے دوچار کردیا ہے ۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ کرکے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو ایک نئی مصیبت میں مبتلا کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

اسد علی شاہ نے “کے الیکٹرک”کی کارگردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیئے  

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 61 پیسے  فی یونٹ اضافہ کیا ہے۔

نیپرا نے ماہانہ فیول یڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک  روپے61 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق  اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ ایک روپے 61 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کا اطلاق صرف جون کے بلز میں کیا جائے گا ۔

نیپرا نوٹیفیکیشن کے مطابق سی پی پی اے جی نے 2  روپے 01 پیسے فی یونٹ اضافے   کی درخواست کی تھی تاہم اتھارٹی نے فی یونٹ ایک روپے 61 پیسے اضافہ کیا ۔

ریگولیٹری اتھارٹی  کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے  دلائل کے بعد  ایک روپے 61 پیسے فی یونٹ اضافے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ۔

بجلی صارفین جون کے بلوں میں اضافی رقم ادا کریں گے جبکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے سخت معاشی صورتحال سے دوچار عوام  پر اضافی مالی بوجھ  پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی 6 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کردی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق   فیول ایڈجسٹمنٹ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے لیے سبسڈی 193 ارب روپے سے بڑھا کر 315 ارب روپے کر دی ہے۔اضافہ پاور سپلائی کمپنی کی درخواست پر کیا گیا  ۔

متعلقہ تحاریر