خرم دستگیر نے کراچی میں 12 سے 16 گھنٹے بجلی لوڈ شیڈنگ کو معمولی قرار دے دیا
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ کراچی میں صرف تیس فیصد علاقوں میں معمولی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے جبکہ 70 فیصد کراچی کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی جار ی ہے، کے الیکٹرک کو اضافی گیس اور 171 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے
وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کراچی میں 12 سے 16 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو معمول کی بندش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترسیلی نظام میں کوئی خرابی نہیں ہے ۔
وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ کراچی میں صرف تیس فیصد علاقوں میں بجلی معمولی لوڈ شیدنگ کی جارہی ہے جبکہ 70 فیصد کراچی میں بلا تعطل فراہم جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی میں باقاعدگی سے بل دینے والے بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کریں گے
وفاقی وزیر توانائی نے کے الیکٹرک کی جانب سے شہر بھر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کو معمولی قرار دیا۔ کے الیکٹرک کو وزیراعظم کے حکم پر اضافی گیس فراہم کی جارہی ہے ۔
خرم دستگیرخان نے کہاکہ کے الیکٹرک 70فیصد علاقوں کو بلا تعطل بجلی دے رہی ہے تاہم جن 30 فیصد علاقوں میں لوڈشیڈنگ ہےوہاں بل ادا کرنے والوں کے ساتھ ظلم ہے۔
توانائی کے وفاقی وزیرنے کہا کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کے معاملات کو حل کرنے جارہے ہیں۔وزیراعظم کی ہدایت پر کے الیکٹرک کو اضافی گیس فراہم کردی گئی ہے ۔
خرم دستگیر خان نے دعویٰ کیا کہ کے الیکٹرک کو171 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی جبکہ پورے ملک میں بجلی صارفین کو 150 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی ۔
انہوں نے کہا ہے کہ سمندری طوفان سے صورتحال سے نمٹنے کےلئے پوری طرح تیار ہیں تاہم پیشگی بجلی بند کرنے کے بیانات دیکر عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا نہیں کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے
اوور بلنگ کا معاملہ ، قائمہ کمیٹی کا کے الیکٹرک کے خلاف انکوائری کا حکم
وفاقی وزیر برائے توانائی نے کہا کہ سمندری طوفان کی وجہ سے کے الیکٹرک کو آر ایل این جی کی ترسیل میں رکاوٹ آئی ہے تاہم انہیں اضافی گیس کی فراہم کی جارہی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت جاری کی ہیں کہ کے الیکٹرک کو 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جائے جس پر فوری طور پر عمل در آمد کیا گیا ہے ۔
کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک کے لائسنس سے متعلق خرم دستگیرخان نے کہا کہ کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید پاور پرچیز ایگریمنٹ پی پی اے کے بعد ہوگی۔
خرم دستگیر نے کہا کہ عوام کو جو سہولت میسر ہی نہیں‘ اس کے نرخوں میں اضافہ کرنا کہاں کی دانشمندی ہے۔ کراچی میں لوڈشیڈنگ بجلی بل ادا کرنے والوں کے ساتھ ظلم ہے۔
توانائی کے وزیر نے اپنی نااہلی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ معمولی بارش کے بعد گھنٹوں بجلی بند کردی جاتی ہے ۔اس وقت ملک میں بدترین غیر اعلانیہ بجلی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
وزارت توانائی نے بجلی بلیک آؤٹ کی ذمہ داری کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ڈال دی
خرم دستگیر تسلیم کیا کہ ہمارے ہاں بجلی کی بندش کیلئے کسی جواز کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی جبکہ گھنٹوں بجلی غائب ہونے کے باوجود عوام سے بھاری بل وصول کئے جاتے ہیں۔
بجلی کے وفاقی وزیرنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ فوری ختم کیا جائے ۔شدید گرمی کے موسم میں بجلی کا طویل تعطل عوام کے لیے عذاب بن گیا ہے ۔