یونان کشتی حادثے میں 12 پاکستانی زندہ بچ گئے مگر جاں بحق افراد کی تعداد کی تصدیق نہ ہوسکی 

وزارت خارجہ نے 14 جون کو یونان میں پیش آئے  کشتی حادثے میں 12 پاکستانیوں کے زندہ بچ جانے کی تصدیق کردی تاہم جاں  بحق افراد کی مکمل تعداد کا علم نہیں ہوسکا ،اطلاعات کے مطابق کشتی میں 300 پاکستانی شہری سوار تھے

یونان میں پاکستانی سفارتخانے نے کشتی حادثے میں 12 پاکستانی شہریوں کی باحفاظت ریسکیو کیے جانے کی تصدیق کردی ہے مگر سانحے میں ہلاک پاکستانی شہریوں کی تعداد کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔

 وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یونان کے ساحل پر ڈوبنے والی کشتی کے زندہ بچ جانے والوں میں 12 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی ہے تاہم مرنے والے افراد کی تعداد کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیے

بحیرہ روم کے گہرے پانیوں میں کشتی حادثہ، 300 پاکستانی تارکین وطن جان سے گئے

رواں ماہ کی 14 تاریخ کو جنوبی یونان کے ساحل پر ماہی گیری میں استعمال ہونے والی کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً 700 افراد سوار تھے جس میں سے 500 تاحال لاپتہ  ہیں۔

یورپی حکام سے تارکین وطن کو پیش آئے واقعات میں سے سب سے بدترین واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق اب تک 104 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے جبکہ 78 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ۔

اقوام متحدہ  کے مطابق واقعے میں خواتین اور بچوں سمیت لگ بھگ 500 افراد اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ یونان میں پاکستانی سفارتخانے نے12 پاکستانی کی باحفاظت ریسکیو کیے جانے کی تصدیق کردی ہے ۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ 12 پاکستانی شہریوں کی زندہ بچ جانے کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد اور شناخت کی تصدیق نہیں کرسکتے ہیں ۔

وزارت خارجہ حکام نے بتایا کہ یونان میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں ہیں جبکہ پاکستانی حکام بھی کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت اور ریسکیو کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہیں ۔

ایتھنز میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق پیلوس شہر کے جنوب میں ڈوبنے والی کشتی کے بارے میں متعلقہ یونانی حکام سے رابطہ کیا۔ سفارتخانے  کی ٹیم نے وہاں کا دورہ کر کے ابتدائی معلومات حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیے

اٹلی کشی حادثہ: سہانے مستقبل کے متلاشی 28 پاکستانی موت کا شکار؛ متعدد لاپتہ

آزاد کشمیر کے رہائشی  مقصود نگڑیال کے مطابق حادثے کا شکار  کشتی میں ان کے 5 قریبی عزیز موجود تھے تاہم حکام کی جانب سے حسیب اور عدنان بشیر نامی دو افراد کو زندہ بچالیا گیا جبکہ تین لاپتہ ہیں۔

مقصود  نگریال نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ زندہ بچنے والے حسیب اور عدنان بشیر سے مری بات چیت ہوئی ،انہوں نے مجھے بتایا کہ کشتی میں ہمارے علاقے کے 30 لوگ سوار تھے ۔

متعلقہ تحاریر