کامران خان نے معیشت سے متعلق امریکی بزنس ٹائیکون ریمنڈ تھامس ڈالیو کا انٹرویو شیئر کردیا

کامران خان نے معیشت سے متعلق امریکی بزنس ٹائیکون ریمنڈ تھامس ڈالیو کا انٹرویو شیئرکیا، امریکی سرمایہ کار نے بھارت کی معاشی ترقی  کو معیاری و سستی تعلیم کا نتیجہ قرار دیا ،انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی مضبوط معیشت بننے جا رہا ہے

امریکی بزنس ٹائیکون ریمنڈ تھامس ڈالیو کا کہنا ہے کہ بھارت تیزی سے معاشی طاقت بننے جا رہا ہے۔ دہلی اگلے چند سالوں میں دنیا کی بڑی معیشتوں میں اس کا شمار ہوگا۔

امریکی ارب پتی سرمایہ کار اور ہیج فنڈ مینیجر، ریمنڈ تھامس ڈالیو بھارت  میں سستی مگر معیاری تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی بھارت کی معیشت کو مضبوط کررہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

اے ڈی بی نے ایشیائی ممالک میں معاشی ترقی متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی

دنیا نیوز کے اینکر پرسن کامران خان نے امریکی بزنس ٹائیکون ریمنڈ تھامس ڈالیو کے انٹرویو کا ایک کلپ شیئر کیا ۔کامران خان نے لکھا کہ بھارت عروج پر  ہے ۔

اینکر پرسن کامران خان نے اپنی شیئرکردہ ٹوئٹ پر کیپشن میں لکھا کہ بھارت معاشی عروج پر ہے جبکہ بنگلہ دیش بھی معقول طور پر ترقی کی منازل طے کرتا جا رہا ہے۔

سینئر صحافی نے کیپشن میں لکھا کہ پاکستان برے معاشی حالات کا سامنا کررہا ہے۔ معیشت کی زبوں حالی کا شکار ہے  جبکہ پوری قوم مہنگائی سے  شدید  دباؤ  میں مبتلا ہے ۔

کامران خان نے لکھا کہ امریکی بزنس ٹائیکون اور معروف سرمایہ کار ریمنڈ تھامس ڈالیو کے انٹرویو  میں واضح اشارے ہیں کہ پاکستان معیشت  کیوں ڈوب رہی ہے ۔

ڈیلیونے بھارت کی معاشی ترقی سے متعلق پیش گوئی کی ہےکہ یہ ملک آنے والے چند سالوں میں دیگر ممالک کی معیشتوں میں سب سےزیادہ مضبوط ترقی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے

چین کا جی 20 کانفرنس شریک نہ ہونے کا فیصلہ؛ سعودیہ و ترکیہ کا عدم شرکت کا عندیہ

ریمنڈ تھامس ڈالیو کا کہنا تھا کہ بھارت کی ترقی کے پیچھے کئی وجوہات ہیں جن میں سب سے پہلے تعلیم ضروری ہے،بھارت میں سستی مگر معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے ۔

بھارت کی معاشی ترقی میں  سب سے اہم کردار ٹیکنالوجی  کے شعبے میں ترقی ہے ۔ بھارت میں بہت تیزی سے تعلیمی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں  ترقی دکھائی دے رہی ہے ۔

متعلقہ تحاریر