برطانوی صحافی جارج فلٹن نے پرنم آنکھوں کے ساتھ پاکستان کو الوداع کہہ دیا

برطانوی صحافی جارج فلٹن نے انکھوں میں انسو سجائے پاکستان کو چھوڑنے کا اعلان کردیا، جارج کے مطابق 17 سال اس ملک میں گزارے ،میری بیوی مجھے یہاں ملی اور ہمارے بچے بھی اس ملک میں پیدا ہوئے تاہم اب آگے بڑھنے کا وقت ہے

برطانوی ٹیلی ویژن صحافی، مصنف اور پروڈیوسرجارج فلٹن نے  پاکستان چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 17 سال یہاں گزار کر اپنے وطن روانہ ہورہا ہوں۔

جارج فلٹن 17 سال قبل برطانوی  نشریاتی ادارے بی بی سی  کے ٹالک شو  "وقت سوال کا” (Question Times Pakistan)  کرنے کے لیے پاکستان آئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیے

یونان کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی زیادہ اموات کیوں ہوئیں؟ گارڈین اخبار کے ہوشربا انکشافات

برطانوی صحافی جارج فلٹن نے اپنے ٹوئٹ پیغام کے ذریعے بتایا کہ وہ پاکستان چھوڑ کر واپس اپنے وطن جا رہے ہیں،انہوں نے اس پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے ۔

جارج نے ٹوئٹر پیغام میں خدا حافظ پاکستان کہتے ہوئے ہیں بتایا کہ گزشتہ21 سالوں میں سے17اس ملک میں گزارے ہیں لیکن افسوس اب آگے بڑھنے کا وقت ہے۔

برطانوی صحافی جارج فلٹن نے کہا کہ میری بیوی سے میری پہلی ملاقات پاکستان میں ہوئی جبکہ میرے بچے بھی اسی ملک میں پیدا ہوئے ہیں  مگر اب الوداع  کا وقت ہے  ۔

جارج فلٹن نے  ٹوئٹر پیغام میں دوبارہ پاکستان آنے اور ملنے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کی دعا کی اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی بلند کیا ۔

واضح رہے کہ برطانوی صحافی، مصنف اور پروڈیوسرجارج فلٹن 2002 میں برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) سے منسلک ہوکر کراچی منتقل ہوئے تھے ۔

جارج  فلٹن نے بی بی سی کے پروگرام کوئسٹن ٹائمز پاکستان کی میزبانی کی جبکہ  انہوں نے برطانوی پروگرام  ہارڈ ٹالک کا پاکستانی ورژن پارڈ ٹالک پاکستان بھی  تیار کیا ۔

پاکستان میں قیام کے دوران جارج فلٹن کوپاکستانی نشریاتی ادارے جیو ٹی وی کی جانب سے اپنے تجربات شیئر کرنے کے لیے ایک ٹی وی شو کی میزبانی کی پیشکش کی گئی۔

جیو ٹی وی سے ایئر ہونے والے پروگرام کا نام  "جارج کا پاکستان” رکھا گیا  جس سے برطانوی صحافی کو ملک گیر شہرت ملی ،انہوں نے شو کے لیے ملک بھر کا سفر بھی کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی اینکر کی اوور ایکٹنگ دیکھ کر جوہی چاؤلہ کو اپنا مشہور کردار یاد آگیا

جیو نیوز کے پروگرام سے علیحدہ ہونے کے بعد جارج فلٹن نے آج ٹی وی میں شمولیت اختیار کی جہاں وہ "نیوز، ویوز اور کنفیوزڈ کے پروگرام کرتے رہے ہیں۔

جارج فلٹن نے  پاکستانی نشریاتی اداروں کے علاوہ  اپنے یوٹیوب چینل بھی بنا رکھا ہے جس کا نام دیسی جارج رکھا گیا جہاں وہ پاکستانی ثفاقت سے  متعلق پروگرام کرتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر