وسیم اکرم، وقاریونس اور مشتاق احمد بیرون ملک لینڈ مافیا کے سفیر بن گئے؟
کرکٹ لیجنڈز کی لندن میں پارک یو سٹی کی افتتاحی تقریب میں شرکت، صحافی سحر حبیب غازی اور ماہر تعمیرات ماروی مظہر کی تنقید

تحریک استحکام پاکستان کے بانی رہنما اور نجی نیوز چینل کے مالک عبدالعلیم خان نے اپنے متنازع رہائشی منصوبے کی بیرون ملک تشہیر کے لیے وسیم اکرم، وقار یونس اور مشتاق احمد کی خدمات حاصل کرلیں۔
وسیم اکرم ، وقار یونس اور مشتاق احمد برطانیہ میں منعقدہ تقریب میں عبدالعلیم خان کے رہائشی منصوبے پارک ویوسٹی کے قصیدے پڑھتے رہے۔
یہ بھی پڑھیے
عبدالعلیم خان کی پارک ویو سٹی ہاؤسنگ اسکیم کا این او سی بحال
پارک ویو سٹی اسکینڈل، علیم خان نے کرپشن چھپانے کیلیے چینل خریدا
صحافی سحر حبیب غازی اور ماہر تعمیرات ماروی مظہر نے قومی ہیروز کو متنازع رہائشی منصوبے کیلیے خدمات انجام دینے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
Also how agricultural lands being converted into real estate madness- endorsed by celebrities
— Marvi Mazhar (@marvimazhar) June 18, 2023
صحافی سحر حبیب غازی نے لندن میں موجودجیو نیوز کے رپورٹ مرتضیٰ علی شاہ کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی پارک ویو سٹی کی افتتاحی تقریب کی وڈیوری ٹوئٹ کی ہے جس میں وسیم اکرم، وقار یونس اور مشتاق احمد اسٹیج پر براجمان ہیں۔
سحر حبیب غازی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”میں جاننا چاہتی ہوں کہ انہیں یہ سب کرنے کیلیے کتنی ادائیگی کی گئی ہے ،یقیناً یہ رقم شرمندگی اور ساکھ کو پہنچنے والے ممکنہ خطرے کے ازالے کیلیے کافی ہوگی“۔
انہوں نےمزید لکھاکہ”اور میں یہ بھی جاننا چاہتی ہوں کہ ریاست علیم خان کے پارک ویو سٹی منصوبے کیلیےان کی خدمات کے عوض ٹیکس کی مد میں کتنی رقم حاصل کرنے جارہی ہے“ ۔
دوسری جانب ماہر تعمیرات ماروی مظہر نے سحر حبیب غازی کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ” اور یہ بھی کہ مشہور شخصیات کی توثیق کے ساتھ کس طرح زرعی زمینوں کو رئیل اسٹیٹ کےپاگل پن میں تبدیل کیا جا رہا ہے“۔









