پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ جیل امراض قلب میں مبتلا؛ طبی امداد کی طلب گار

پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب خان نے عالیہ حمزہ ملک کی بیٹی کا پیغام  اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیا جس میں انکی بیٹی نے بتایا کہ میری والدہ 42 روز سے جیل میں قید ہے جہاں ان کی طبیعت ناساز ہے اور انہیں طبی امداد نہیں فراہم کی جارہی  ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما، سابق وفاقی وزیرعمر ایوب خان نے کہا ہے کہ عالیہ حمزہ ملک ایک انتہائی بہادر ساتھی ہیں جو استقامت کے ساتھ جیل کو برداشت کر رہی ہیں۔

 پی ٹی آئی  رہنما، سابق وفاقی وزیرعمر ایوب خان نے پارٹی قیادت کو9 مئی سے گرفتار خاتون رہنما عالیہ حمزہ ملک کی جیل میں طبیعت کی خرابی سے متعلق آگاہی فراہم کی ۔

یہ بھی پڑھیے

پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں استعمال یاسمین راشد کا موبائل اور گاڑی برآمد کرلی

عمر ایوب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالیہ حمزہ ملک کی بیٹی کا ایک پیغام شیئر کیا جس میں زیرحراست خاتون رہنما کی دوران اسیری   خرابی  صحت سے آگاہ کیا ۔

 تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ،سابق وفاقی وزیر عمرایوب خان نے ایک  ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے9 مئی کے بعد سے گرفتار خاتون عالیہ حمزہ ملک کی بیٹی کا پیغام شیئر کیا ۔

سابق وفاقی وزیرنے لکھا کہ عالیہ حمزہ ملک ایک انتہائی بہادر ساتھی ہیں جو حقیقی آزادی کیلئے انتہائی ثابت قدمی اور استقامت کے ساتھ جیل کو برداشت کر رہی ہیں۔

عمر ایوب خان نے عالیہ حمزہ کی بیٹی کے پیغام شیئر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ جیل میں میری والدہ کی طبیعت خراب ہے مگر انہیں علاج معالجہ کی سہولت نہیں دی جارہی ہے ۔

عالیہ کی بیٹی نے بتایا کہ ان کی والدہ  جیل میں امراض قلب میں مبتلا ہوئی اور حکام سے  طبی امداد طلب کی مگر انہیں علاج کی سہولت فراہم کی  جس سے وہ بے ہوش ہوگئیں۔

عمرا ایوب کے مطابق عالیہ حمزہ کی بیٹی نے بتایا کہ بے ہوش ہونے کی وجہ سے وہ گر گئی اور انہیں بازوؤں، کندھے اور  سر کے پچھلے حصے پر چوٹ لگی اورخون بہہ رہا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے

سول سوسائٹی نے 9 مئی کے ملزمان کے ملٹری ٹرائل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

عالیہ حمزہ کی بیٹی نے کہا کہ والدہ کی طیبعت خراب ہونے کے باوجود انہیں 24گھنٹے تک کوئی طبی امداد نہیں دی گئی،میری والدی جیل میں بدترین حالات سے گزر رہی ہیں۔

عمر ایوب خان کی ٹوئٹر پوسٹ میں عالیہ حمزہ کی بیٹی نے کہا کہ42روز سے میری والدہ جیل میں ہیں۔ ہمیں میڈیا کے تعاون کی ضرورت ہے، ہماری مدد کی جائے ۔

متعلقہ تحاریر