شہباز شریف کی مینگو ڈپلومیسی؛ اردگان کے بعد اسلامی بینک کے سربراہ کو بھی آموں کا تحفہ

وزیراعظم شہباز شریف نے مینگو ڈپلوسی اپناتے ہوئے صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر محمد الجاسر کو پاکستانی آموں کے تحفہ بھجوانے کا ارادہ ظاہر کیاجس پر انہوں نے پاکستانی آموں سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور کہا آپ آم اگا کر ہمیں بھجواتے رہیں

وزیراعظم پاکستان مینگو ڈپلومیسی کی راہ پر گامزن ہوگئے۔ شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردگان کے بعد اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد الجاسر کو آموں کا تحفہ بھجوائیں گے ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مینگو ڈپلوسی اپناتے ہوئے اسلامی ترقیاتی بینک(آئی ایس ڈی بی) کے صدر ڈاکٹر محمد الجاسر کو پاکستانی آموں کے تحفہ بھجوانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر اعظم کا اردگان کو آموں کا تحفہ کامیڈین علی گل پیر کے مذاق کی نذر ہوگیا

وزیراعظم نے اسلامی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد الجاسر سے ملاقات  کے دوران انہیں پاکستانی آموں کا تحفہ بھجوانے کا ارادہ ظاہر کیا تو انہوں نے آموں سے اپنی رغبت ظاہر کی ۔

سربراہ اسلامی ترقیاتی بینک ملاقات کے بعد وزیراعظم کو رخصت کرنے بیرونی راہداری تک آئے تو اس دوران شہباز شریف نے انہیں پاکستانی آموں کے تحفے کی نوید سنائی۔

دونوں شخصیات کے درمیان  بیرونی راہداری میں دلچسپ گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر محمد الجاسر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  آپ نے میرا آج کا دن خوشگوار بنادیا ہے ۔

شہباز شریف کو محمد الجاسر کو بتایا کہ وطن واپس پہنچ کر آپ کیلئے پاکستانی میٹھے آموں کا تحفہ بھجواؤنگا جس پر صدر آئی ایس ڈی بی نے کہا کہ  ہمیں پاکستانی آم بہت  سے پسند ہیں ۔

پاکستانی آموں کے تذکرے پر اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا کہ  ہمیں آموں سے بہت رغبت ہے ،ہم سب سے زیادہ وہی ہی کھاتے ہیں،ان کے بغیر جینا مشکل ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر اعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات: قرض پروگرام کی بحالی کی درخواست کردی

محمد الجاسر نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ آم اگاتے رہیں اور ہمیں بھجواتے رہے جس پروزیراعظم اور حاضرین  نے بے ساختہ قہقہے لگا ئے۔

وزیراعظم پاکستان میاں  شہباز شریف نے اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ایس ڈی بی) کے سربراہ ڈاکٹر محمد الجاسر کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی ہے ۔

متعلقہ تحاریر