شہباز شریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات؛ لی کی چیانگ کی پاکستانی مفادات کے تحفظ کی یقین دہانی

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی جس میں معاشی امور سے متعلق اہم گفتگو ہوئی ، چینی وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ بیجنگ، اسلام آباد کے کلیدی مفادات کو مکمل تحفظ فراہم کرے گا

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی چینی  ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی جس میں سی پیک سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں اور دوطرفہ معاشی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی جس میں چین پاکستان اکنامک کوریڈور(سی پیک)سمیت دو طرفہ تعلقات اور معاشی تعاون کے امور پر گفتگو کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیے

مودی بائیڈن مشترکہ بیانیے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، خواجہ محمد آصف

چینی وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات کے دوران  وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جغرافیائی سالمیت، خودمختاری اور سماجی ومعاشی ترقی کے لئے بیجنگ کی حمایت کا شکریہ ادا کیا ۔

لی کی چیانگ  کی رواں برس وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنے پاکستانی ہم منصب سے پہلی ملاقات ہے جوکہ روایتی خیرسگالی اور پرجوش ماحول میں ہوئی جس میں اہم امور پر گفتگو ہوئی ۔

دونوں وزرائے اعظم نے  اتفاق کیا سی پیک پاکستان کی سماجی ومعاشی ترقی میں مرکزی اہمیت رکھتا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطوں کو رفتار برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ۔

دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے مل کر کام جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا گیا  جبکہ سی پیک کے دس سال مکمل ہونے بھرپور انداز میں منانے پر اتفاق کیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی منفرد اور دونوں ممالک کی عوام کے درمیان موجود گہرے برادرانہ جذبات پر استوار ہے۔چین ہمارا آئرن برادر بھی ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر کے متنازعہ خطے میں جی 20 کا اجلاس بلانے کی چین کی طرف سے مخالفت اصولی موقف کا مظہر ہے،  پاکستان چین  کی سفارت کاری میں خصوصی درجہ رکھتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز شریف کی مینگو ڈپلومیسی؛ اردگان کے بعد اسلامی بینک کے سربراہ کو بھی آموں کا تحفہ

اس موقع پر چینی وزیراعظم  لی کی چیانگ  کا کہنا تھا چین پاکستان کے کلیدی مفادات کے تحفظ، معاشی ترقی اور پاکستان کے عوام کی خوش حالی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ملاقات کے دوران اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کی اور جلد دورہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

متعلقہ تحاریر