وزیر ریلوے  خواجہ سعد رفیق کا بڑی عید کی مناسبت سے عوام  کیلئے بڑا ریلیف

خواجہ سعد رفیق نے  بڑی عید کی مناسبت سے ریلوے کے مسافروں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے عیدالاضحیٰ کے تینوں روز رٹرین  ٹکٹس میں 33 فیصد کمی کردی تاہم کمی کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا

وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بڑی عید کی مناسبت سے عوام کو بڑا ریلیف  فراہم کرتے ہوئے عید الاضحیٰ کے تینوں روز مسافر کو ٹکٹس میں 33 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ۔

مسلم لیگ نون کے رہنما اور ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے بڑی عید کی مناسبت سے ریلوے کے مسافروں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے عید کے تینوں روز ٹکٹس میں 33 فیصد کمی کردی ۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے صارفین کو تیل اور گھی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف دے دیا

وزارت ریلوے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے تینوں روز پسنجر ٹرینوں کے کرایوں میں 33 فیصد رعایت دی جائے گی تاہم اس کا اطلاق اسپیشل ٹرینز پر نہیں ہوگا ۔

وزارت ریلوے کے نوٹیفکیشن کے مطابق  کرایوں میں کمی کا اطلاق عید الاضحیٰ کے پہلے روز 29 جون سے یکم جولائی تک ہوگا تاہم نوٹیفکیشن کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں کیا جائے گا ۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عید کی تعطیلات 28 جون بدھ  سے یکم جولائی  ہفتہ تک ہونگی ۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی تین روز کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں حکومت کی جانب سے عید تعطیلات میں ایک روز کا اضافہ کرکے بدھ کو چھٹی کا اعلان کیا تھا ۔

عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے نوٹیفکیشن پر نظرثانی کے بعد 28 جون سے یکم جولائی تک چھٹیوں کی منظوری دیدی۔ منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے سرکاری چھٹیوں کا نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ۔

متعلقہ تحاریر