سمندر پار پاکستانی کا علیم خان پر دھوکہ دہی کا الزام؛ شہری پارک ویو سوسائٹی  کے ہاتھوں لٹ گیا

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان کے پارک ویو سٹی  میں دھوکہ دہی کا نشانہ بننے والا سمندر پار شہری سامنے آگیا، شہری نے الزام عائد کیا کہ  ایک کروڑ روپے دینے کے باوجود مجھے کہا جا رہا ہے یہاں آپ کا کوئی پلاٹ نہیں ہے

استحکام پاکستان پارٹی کےسربراہ عبد العلیم خان پر ایک شہری نے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے پارک ویو سوسائٹی میں پلاٹ کی مد میں ایک کروڑ روپے لیکر  تاحال پلاٹ کا قبضہ  نہیں دیا ۔

سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کلپ میں ایک شخص جوکہ اپنی پہچان بطور سمندر پار پاکستانی کروارہا ہے نے الزام عائد کیا کہ پلاٹ کی مد میں ایک کروڑ روپے لینے کے باوجود پلاٹ نہیں دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی حکومت نے عبدالعلیم خان کی پارک ویو سٹی ہاؤسنگ اسکیم کا این او سی بحال کردیا

اوور سیز پاکستانی نےکہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کےسربراہ عبد العلیم خان کی پارک ویو سوسائٹی میں ایک پلاٹ بک کیا جس کی مد میں ایک کروڑ روپے بھی ادا کردیئے مگر قبضہ نہیں دیا گیا ۔

شہری کے مطابق اس نے پارک ویو سوسائٹی کے اوور سیز بلاک میں بکنگ کی  اور اس مد میں ایک کروڑ کی ادائیگی کی تاہم مجھے بتایا جا رہا ہے کہ میرا اوورسیز بلاک میں کوئی پلاٹ نہیں ہے۔

شہری نے  دعویٰ کیا کہ پارک ویو سوسائٹی کے دو ملازمین  عدنان اور توقیر نے انہیں بتایا کہ میرا اس سوسائٹی میں کوئی پلاٹ موجود نہیں ہے تاہم انہوں نے میرے موقف کی تائید کی تھی ۔

 لٹنے والے سمندر پار پاکستانی شہری نے پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر دکھاتے ہوئے کہا کہ  جب ہم یہاں آئے تو ہمارے ساتھ غیر مہذب رویہ روا رکھا گیا اور سیکیورٹی گارڈزز نے بدتمیزی بھی کی ۔

یہ بھی پڑھیے

علیم خان کی ملکیت سما ٹی وی سے برطرفیاں شروع، صحافتی تنظیموں کا احتجاج

وڈیو بناتے وقت پارک ویوسوسائٹی کے گارڈز نے مذکورہ شخص کو روکنے کی کوشش کی مگر مذکورہ شخص کے ساتھ موجود نوجوان نے چیف جسٹس اور آرمی چیف سے مدد کی اپیل بھی کی ۔

علیم خان کی پارک ویو سوسائٹی میں لٹنے کا دعویٰ کرنے والے شخص نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے درخواست کی ہے کہ انہیں پلاٹ کا قبضہ دلایا جائے۔

متعلقہ تحاریر