ٹک ٹاکر حریم شاہ عید قرباں سے قبل کس سیاسی رہنما کی قربانی کرنے جارہی ہیں؟

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بکرا عید سے قبل سیاسی  بکرے قربان کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بڑے سیاسی رہنماؤں کی وڈیوز لیکس کرنے جارہی ہوں  مولانا فضل الرحمان  سمیت جس نے کیس کرنا ہے اپنا شوق پورا کرلے  

متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے عید سے قبل معروف سیاسی رہنماؤں کی نازیبا ؤڈیو کلپ سامنے لانے کا اعلان کیا ہے،ٹک ٹاکر نے کہاکہ عید الاضحیٰ سے قبل ہی بکرا قربان کروں گی ۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بکرا عید سے قبل ہی سیاسی بکرا قربان کرنے کا اعلان کردیا۔ متنازعہ ٹک ٹاکر نے دعویٰ کیا ہےکہ بڑی عید سے پہلے کئی بڑے سیاسی رہنماؤں کی  وڈیوز لیکس کریں گی ۔

یہ بھی پڑھیے

حریم شاہ کومرتضیٰ وہاب پر تنقید مہنگی پڑگئی، حکومتی ٹرولز پِل پڑے

لاہور پریس کلب میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران حریم شاہ نے اپنی دوست صندل خٹک کو بھی گندی لڑکی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے ضمانت ملی ہے کیس سے بری نہیں ہوئی۔

حریم شاہ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل رحمان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے اسے دھمکیاں دیں ہیں تاہم وہ کسی دھمکیوں سے مرغوب ہونے والی نہیں ہیں۔

حکومتی اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  کو چیلنج کرتے ہوئے  حریم شاہ نے کہا کہ ان کی کسی دھمکی سے ڈرنے والی نہیں ہوں، جس نے مقدمہ درج کروانا ہے شوق پورا کر لیں۔

متنازعہ ٹک ٹاکر نے عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد کو  ایک اچھا انسان قرار دیا جبکہ تحریک انصاف کے سابق رہنما و صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو بے غیرت قرار دیا ۔

حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید میرے ایک بہت اچھے دوست ہیں  جبکہ فیاض الحسن چوہان انتہائی برے لگتے ہیں۔ انہوں نے عید قربان سے پہلے ایک سیاسی رہنما کی قربانی کروں گی ۔

یہ بھی پڑھیے

حریم شاہ خم ٹھونک کر فیاض الحسن چوہان کیخلاف میدان میں آگئیں، نازیبا تصاویر جاری  

حریم شاہ نے کہا کہ مجھے کسی کو ئی خوف نہیں ہے، میڈیا یا سیاسی رہنماؤں  کو کبھی ڈر نہیں رہا بس مجھے اپنی فیملی کا احساس رہتا ہے ۔جس نے مقدمہ کرنا ہے وہ اپنا شوق پورا کر لے ۔

متنازعہ ٹک ٹاکر نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد باقاعدہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا اگلے دو روز میں عمران خان سے ملوں گی ۔

متعلقہ تحاریر