صدر عارف علوی اہلخانہ کے ہمراہ ذاتی اخراجات پر جج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پہنچیں

صدر مملکت  ذاتی اخراجات پر اہلخانہ کے 26 افراد کے ہمراہ جج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے  پہنچے ہیں،حکومت کی جانب سے خصوصی پرواز میں وزیر داخلہ ،وزیر مملکت سمیت دیگر حکومتی و سرکاری عہدیدار بھی موجود تھے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے اپنے خاندان کے 26 افراد کے ہمراہ جج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے اپنے ذاتی اخراجات پر گئے  ہیں ۔

صدر مملکت کی اہلخانہ  کے ہمراہ سرکاری خرچے پر جج کی ادائیگی کے لیے جانے کی خبریں بے بنیاد ثابت ہوئیں۔ عارف علوی اپنے ذاتی اخراجات پر جج کے لیے روانہ ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت کی اسلام آباد سمیت تمام ایئر پورٹس کی مرحلہ وار آؤٹ سورسنگ کی تیاریاں

صدر مملکت اہلخانہ کے ہمراہ پی آئی اے کی خصوصی  پرواز سے سعودیہ عرب پہنچے جبکہ طیارے میں ان کے ساتھ وفاقی وزراء،نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی بھی موجود تھے ۔

متعدد حکومتی وزرا اور سرکاری عہدیداران عملے کے ارکان کے ہمراہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز میں حج ادا کرنے سعودی عرب پہنچے۔

پی آئی اے کے خصوصی طیارے میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، وزیر مملکت حنا ربانی کھر، مرتضیٰ عباسی ،  محسن نقوی سمیت دیگر حکومتی اور سرکاری عہدیدار بھی  موجود تھے ۔

اسحاق ڈار نے ایوان میں اپنے خطاب میں بتایا کہ خصوصی طیارہ ساتھی پارلیمنٹرین کو سہولت فراہم کرنا تھی جو بجٹ اجلاس سے وجہ سے جج کیلئےپر جانے سے رہ گئے تھے ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایوان کو بتایا کہ حکومت نے سفری انتظامات کیے  ہیں تاہم جج کے تمام تر اخراجات وزراء اور جج پر جانے والے افراد نے خود برداشت کیے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

سپریم کورٹ سے سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد

صدر عارف علوی بھی  خاتون اول سمیت اپنے اہلخانہ کے ہمراہ حکومت کی جانب سےبندوست کیے گئے خصوصی طیارے  جج بیت اللہ کے سعادت حاصل کرنے پہنچیں ۔

صدر مملکت کے ہمراہ ان کی اہلیہ، بیٹے ، بیٹی  ،داماد و بہو ، پوتے پاتیاں ،نواسے  شامل ہیں۔ عارف علوی کے ہمراہ ان کے ذاتی اسٹاف کے بھی چند افراد جج کے لیے پہنچیں  ہیں۔

متعلقہ تحاریر