شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمدبن سعید کا متاثر کن خطبہ حج؛ اخلاق کو بہتر بنانے کا حکم
شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمدبن سعید نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ "الحمد للہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں،اللہ کا حکم ہے کہ اچھے اخلاق رکھیں ،اس سے دلوں میں جگہ پیدا ہوتی ہے ،اتحاد میں دین و دنیا کی فلاح ہے
میدان عرفات میں مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمدبن سعید نے کہا کہ اے ایمان والو، دنیا اور آخرت کے معاملات میں اللہ کے حکم کو پورا کرو۔
شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمدبن سعید نے خطبہ حج میں کہا کہ اللہ تعالی نے تفرقہ ڈالنے سے منع کیا ہے، انہوں نے کہا کہ توحید کی دعوت تمام انبیاء میں مشترک رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
حجاج کرام شہباز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان کو بددعائیں دیتے سعودیہ روانہ
شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمدبن سعید نےخطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ "الحمد للہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں،حج کا خطبہ عازمین سمیت کروڑوں صارفین نے براہ راست سنا ۔
عظیم الشان مسجد میں دیئے گئے ایک طاقتور اور متاثر کن حج کے خطبہ میں، مسلمان عازمین کو اتحاد، تقویٰ اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی اہمیت کی یاد دلائی گئی۔
شیخ یوسف بن محمدکا کہنا تھا کہ حکم ہے کہ نماز ادا کی جائے، زکوٰۃ دی جائے، غریبوں کی مدد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی عبادت ایسے کرو کہ وہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔
امام کعبہ کاکہنا تھا کہ اچھے اخلاق سے دوسروں کے دل میں جگہ پیدا ہوتی ہے،ضروری ہے اچھے اخلاق رکھیں،شریعت مطہرہ کا مقصد ہے مسلمان آپس میں جڑ جائیں۔
یہ بھی پڑھیے
نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی صوبے کی عوام کو مشکل میں چھوڑ کر جج کیلئے سعودیہ پہنچ گئے
شیخ یوسف بن محمد نے خطبہ حج نے کہا کہ اللہ عظیم اور حکمت والا ہے،جس نے تفرقے سے منع فرمایا، قرآن میں کہا گیا ہے کہ آپس میں اتحاد میں دین و دنیا کی فلاح ہے ۔
امام کعبہ نے کہا کہ مسلمانوں کا آپس میں ملکر رہنا ضروری ہے، اللہ نے فرمایا جس نے کتاب میں اختلاف کیا وہ ہدایت سے دور ہیں، مسلمانوں کا آپس ملکر رہنا ضروری ہے۔