الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
مزید تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کیس کی مزید سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

منگل کے روز ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی کے سابق رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
تفصیلاب کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کیس کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ای سی پی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اے ٹی سی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 5 مقدمات میں کل پھر طلب کر لیا
یہ اہم پیش رفت اس کے بعد سامنے آئی ہے جب سابق وزیراعظم اور ان کے سابق قریبی ساتھی ذاتی حیثیت میں طلب کیے جانے کے باوجود ای سی پی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
مزید تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کیس کی مزید سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔
منگل کے روز الیکشن کمیشن میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ، سابق رہنما پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
ای سی پی نے عمران خان اور فواد چوہدری کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ اسد عمر کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل نے آج ہائی کورٹ اور دیگر کورٹس میں پیش ہونا ہے جس کی وجہ سے انہیں آج حاضری سے استثنا دیا جائے۔ جس پر ای سی پی کے بینچ نے کہا کہ آپ باقاعدہ طور پر درخواست دیں، جس کے بعد ان کی استدعا منظور کرلی گئی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور فواد چوہدری کےوکلاء کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے ، جس پنا پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ اور کیس کی سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔









