مسلم لیگ ن نے نگراں وزیراعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام پیش کردیا، ذرائع

پی پی پی جو حکومت کا حصہ ہے لیکن پی ڈی ایم اتحاد میں شامل نہیں ہے، نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں ایک مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو آج (ن) لیگ سے مذاکرات کرے گی۔ خورشید شاہ اور نوید قمر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اور ان کی پارٹی کی دیگر قیادت نے نگراں وزیراعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام فائنل کردیا ہے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے دیگر اتحادیوں سے مشاورت شروع کردی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے مشاورت کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ دونوں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ نگراں وزیراعظم ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ملی بھگت سے آئے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اتحادی حکومت الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم لانے پر غور کر رہی ہے، ذرائع نے مزید کہا ہے کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ نگران وزیر اعظم کو "اہم معاملات پر فیصلے” کرنے کا اختیار دے گی۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان پارلیمنٹ کی تحلیل اور نگراں سیٹ اپ پر بات چیت کے لیے دبئی میں ملاقات ہوئی تھی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارٹی ذرائع کے مطابق، ن لیگی قیادت نے نگراں وزیراعظم کے لیے اسحاق ڈار کے نام پر غور شروع کردیا ہے ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار موجودہ حکومت میں وزیر خزانہ ہیں اور سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے اتحادی حکومت میں شامل دیگر  اتحادیوں کے ساتھ نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔

نمایاں اتحادیوں میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، جمعیت علمائے اسلام-فضل (جے یو آئی-ف)، اور متحدہ قومی موومنٹ-پاکستان (ایم کیو ایم-پی) شامل ہیں۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اگر اتحادی متفق ہیں تو ڈار نگران وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب پی پی پی جو حکومت کا حصہ ہے لیکن پی ڈی ایم اتحاد میں شامل نہیں ہے، نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں ایک مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو آج (ن) لیگ سے مذاکرات کرے گی۔ خورشید شاہ اور نوید قمر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

آج نیوز کے پروگرام دو ٹوک ود کرن ناز میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کئی اہم اقتصادی فیصلے کیے گئے ہیں۔

ان فیصلوں کو جاری رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے زبیر نے اقتصادی پالیسیوں میں استحکام اور تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں نگراں سیٹ اپ میں اسحاق ڈار کو وزیراعظم ہونا چاہیے۔

تاہم مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو عہدے پر تعینات کرنے کے لیے آئین میں گنجائش دیکھنا ہو گی۔

متعلقہ تحاریر