لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف چوہدری پرویز الٰہی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینے کے خلاف عمران کی اپیل کل سماعت کے لیے مقرر

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے حفاظتی ضمانت کی معطلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دیا۔

چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے میرے موکل کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے 

توشہ خانہ کیس کے جج نے میڈیا کی کمرہ عدالت میں آنے  پر پابندی لگا دی

سائفر تحقیقات: اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایف آئی اے کی طلبی کے خلاف عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی اپیل پر عدالت کے ڈویژن بینچ نے حفاظتی ضمانت کا حکم معطل کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ کیس میں سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر نہیں کی جا سکتی۔

پرویز الٰہی کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس لیے ہماری سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ وہ لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

دریں اثنا، عدالت عظمیٰ نے توشہ خانہ فوجداری کیس کو قابل سماعت قرار دینے کے خلاف پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔

سماعت کل کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر