چینی نائب وزیراعظم کی ون آن ون اور وفود کی سطح پر بات چیت کے لیے وزیراعظم ہاؤس آمد
معزز مہمان کو ایوان صدر میں پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ہی لائفنگ آج اسلام آباد میں مصروف دن گزاریں گے۔
پاکستان کے تین روزہ دورے پر آئے ہوئے معزز مہمان چینی نائب وزیراعظم ہی لائفنگ ، وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے ارکان کا مہمان سے تعارف کرایا۔
چینی نائب وزیراعظم نے اپنے وفد کا وزیراعظم سے تعارف بھی کرایا۔
وزیراعظم شریف اور مسٹر لائفنگ کے درمیان ون آن ون ملاقات کے علاوہ دونوں فریقین دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دورے کے دوران چینی اور پاکستانی حکام کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقاتیں بھی ہوں گی، وزیراعظم ہاؤس میں مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے معزز مہمان اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔
چینی نائب وزیراعظم آج ایوان صدر بھی جائیں گے جہاں انہیں پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
چینی مہمان سی پیک منصوبے کی 10ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کے روز چین کے نائب وزیر اعظم اور ان کے وفد کے ارکان کا پرتپاک استقبال کیا۔ چینی وزیراعظم وفد کے ہمراہ اتوار کے روز تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔
حکومت پاکستان کی دعوت پر صدر شی جن پنگ کے خصوصی ایلچی، چین کے نائب وزیراعظم اور کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پولٹ بیورو کے رکن چین پاکستان اقتصادی راہداری کی دسویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے تشریف لائے ہیں۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ "چین کے نائب وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال میرے لیے باعث عزت اور خوشی ہے۔ ہی لائفنگ اور ان کے وفد کے ارکان پاکستان آئے ہیں ، وہ CPEC کی 10 ویں سالگرہ منانے میں ہمارے ساتھ شامل ہونے اور گیم چینجر منصوبے سے خطے میں ہونے والی تبدیلیوں کو خود مشاہدہ کرریں گے۔”
It is my pleasure to warmly welcome the Chinese Vice-Premier H.E. He Lifeng and members of his delegation to Pakistan. They are visiting Pakistan to join us in celebrating the 10th anniversary of CPEC and witnessing first-hand the transformations brought about by this…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 31, 2023
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق “اپنے دورے کے دوران چینی نائب وزیراعظم ، صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کریں گے”۔
میٹرو بس سروس معطل
چینی نائب صدر کے دورے کے دوران کشمیر ہائی وے سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی ہے۔
تاہم پیر کی صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک صدر سے فیض احمد فیض اسٹاپ تک بس چلے گی۔
یکم اگست کو میٹرو بس پاک سیکرٹریٹ سے کشمیر ہائی وے اسٹاپ تک دوپہر تک چلے گی۔
سروس دوپہر 1 بجے کے بعد معمول کے مطابق کام کرے گی۔
میٹرو بس ایکسپریس ہائی وے روٹ 31 جولائی اور یکم اگست کو مکمل طور پر بند رہے گا۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے جڑواں شہروں میں دو دن کے لے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔









