پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک منصوبے نے ہزاروں زندگیاں بدل دیں، چینی نائب وزیراعظم

ہی لیفنگ کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے نئے دور کی بنیاد ہے۔

چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفنگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ، جس سے ہزاروں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی-پیک (CPEC) کی 10ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نائب وزیراعظم ہی لیفنگ
news 360

ہی لیفنگ کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان دوستی کے نئے دور کی بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے اپنی خودمختاری کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پاکستان کی مکمل حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیے

نگراں وزیراعظم کا معاملہ: راجہ ریاض کا 2 اگست سے مشاورتی عمل شروع کرنے کا اعلان

چیئرمین سینیٹ نے ہنگامہ آرائی کے بعد ’متنازعہ‘ انسداد انتہا پسندی بل کو ایجنڈے سے خارج کردیا

چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفنگ کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کی 10 سالہ تقریبات میں شرکت کرکے بہت خوشی محسوس کررہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان اہم منصوبہ ہے، خطے میں سماجی ترقی کا آغاز سی پیک سے ہوا، سی پیک ہمارے لیے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ ہے۔

متعلقہ تحاریر