عبوری اور حتمی نتائج میں بڑے فرق نے ڈیجیٹل مردم شماری 2023 پر سوالات اٹھا دیئے

وفاقی ادارہ شماریات کے عبوری نتائج کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 24 کروڑ 95 لاکھ 66 ہزار 743 تھی ، جبکہ حتمی نتائج میں ملک کی کل آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار ہو گئی۔

ملک میں کی گئی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی شفافیت پر بڑے سوال اٹھا دیئے ہیں ، عبوری کے مقابلے حتمی نتائج میں پاکستان کی آبادی تقریبا 81 لاکھ کم ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے عبوری کے مقابلے حتمی نتائج میں سندھ اور بلوچستان کی آبادی کمی ہوگئی ہے۔

ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے حتمی نتائج میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کی آبادی میں اضافہ ہو گیا ہے ، جبکہ 7ویں مردم شماری کے حتمی نتائج میں سندھ کی آبادی تقریبا 12 لاکھ کم ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

بی این پی نے بلوچستان کی آبادی کم دکھانے پر ڈیجیٹل مردم شماری کو مسترد کردیا

پاکستان کی کل آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار ہو گئی، وفاقی ادارہ شماریات

ڈیجیٹل مردم شماری کے حتمی نتائج میں بلوچستان کی آبادی میں تقریبا 71 لاکھ کی بڑی کمی ہوئی ہے ، جبکہ دوسری جانب حتمی نتائج میں خیبرپختونخوا کی آبادی میں تقریبا 10 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے کرائی گئی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے حتمی نتائج میں پنجاب کی آبادی میں تقریبا 2 لاکھ کا اضافہ ہوا۔

یاد رہے کہ وفاقی ادارہ شماریات نے ساتویں مردم شماری کے عبوری نتائج مئی 2023 میں جاری کئے تھے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے عبوری نتائج کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 24 کروڑ 95 لاکھ 66 ہزار 743 تھی ، جبکہ حتمی نتائج میں ملک کی کل آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار ہو گئی۔

صوبوں کی مناسبت سے حتمی اور عبوری نتائج میں فرق

1: حتمی نتائج میں پنجاب کی کل آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ 80 ہزار ہے ، جبکہ عبوری نتائج میں پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 74 لاکھ 74 ہزار 474 تھی۔

2: حتمی نتائج میں سندھ کی کل آبادی 5 کروڑ 56 لاکھ 90 ہزار ہے ، جب کہ عبوری نتائج میں سندھ کی آبادی 5 کروڑ 79 لاکھ سے زیادہ تھی۔

3: خیبرپختونخوا کی حتمی آبادی 4 کروڑ 8 لاکھ 50 ہزار ہے ، جبکہ عبوری نتائج میں خیبرپختونخوا کی آبادی 3 کروڑ 98 لاکھ 138 تھی۔

4: بلوچستان کی حتمی آبادی ایک کروڑ 48 لاکھ 90 ہزار ہے ، جب کہ عبوری نتائج میں بلوچستان کی آبادی 2 کروڑ 19 لاکھ 474 تھی۔

5: حتمی اور عبوری نتائج میں اسلام آباد کی آبادی تقریبا 23 لاکھ 60 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔

متعلقہ تحاریر