حکومت نے پیمرا ترمیمی بل 2023 واپس لے لیا

مریم اورنگزیب نے آئینی اقدار اور جمہوری اصولوں کو برقرار رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا۔

ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پیر کے روز پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ترمیمی بل 2023 کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے میڈیا کی آزادی کے لیے اپنی وابستگی اور ملک کے میڈیا کے منظر نامے میں شفافیت اور احتساب کے نئے دور کے آغاز کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے 

کمسن رضوانہ تشدد کیس: سومیہ عاصم کی درخواست ضمانت خارج، گرفتاری کا حکم

بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

وزیر اطلاعات و نشریات نے پرعزم انداز میں کہا کہ انہوں نے پیمرا کے "پرانے کالے قانون” کو منسوخ کرنے کا فیصلہ مکمل غوروفکر اور سچے ارادے کے ساتھ کیا تھا۔

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے اس بات پر زور دے کر کہا ہے "میں جبر، استبداد اور آمریت کے خلاف لڑائی میں میڈیا کے ساتھ کھڑی ہوں۔”

انہوں نے کہا ایک جمہوری معاشرے میں آزاد اور متحرک میڈیا کو کردار بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے ، ہمیں آئینی اقدار اور جمہوری روایات کو پروان چڑھانے کے لیے اپنی غیرمتزلزل لگن دکھانا ہوگی۔

متعلقہ تحاریر