توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
درخواست میں استدلال کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سربراہ کو فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا، اس لیے عدالت عظمیٰ کے فیصلے تک سزا معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

توشہ خانہ فوجداری کیس میں ڈسٹرک اینڈ سیشن کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لیے خاتون وکیل کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
خاتون وکیل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔ درخواست میں سپریم کورٹ کے فیصلے تک سزا کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
آئی ایچ سی میں پی ٹی آئی سربراہ کی دفاع کا حق بحال کرنے کی درخواست دائر
تحریک انصاف نے عمران خان کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست کردی
خاتون وکیل کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا، اس کی سماعت نئے سرے سے کی جائے۔
درخواست آئین کے آرٹیکل 184 کے تحت دائر کی گئی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کی ایڈووکیٹ صائمہ صفدر کی جانب سے دائر درخواست میں ریاست ، وفاقی حکومت اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور کو فریق بنایا گیا ہے۔









