امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا گوادر کا دورہ

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے گزشتہ روز (12 ستمبر کو) گوادر کا دورہ کیا ہے۔

ترجمان امریکی قونصل خانہ کے مطابق دورے کے دوران تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا جائزہ لیا گیا۔

امریکی قونصل خانے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال سیلاب کے بعد امریکا نے 6 لاکھ 61 ہزار افراد کی مدد کی۔

ترجمان امریکی قونصل خانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال امریکی مدد سے 41 مراکزِ صحت کی کامیابی سے تجدید کی گئی۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز سے ملاقات

امریکی قونصل خانے کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ اپنے دورے کے دوران ڈونلڈ بلوم نے سیاسی رہنماؤں اور کاروباری افراد سے تعمیری مذاکرات کیے ہیں۔

ترجمان امریکی قونصل خانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی سفیر نے سیاسی رہنماؤں اور کاروباری افراد کو معیشت، سیکیورٹی اور دیگر شعبوں میں امریکی معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے

متعلقہ تحاریر