مستونگ میں دھماکا، پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ اور 3 افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مستونگ میں گاڑی کی قریب دھماکا ہوا ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

مستونگ میں سڑک کنارے ہونے والے دھماکے میں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللّٰہ اور 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حافظ حمداللّٰہ اور دیگر 3 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جے یو آئی ف کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ حافظ حمد اللّٰہ دھماکے کے نتیجے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر