5 لاکھ 49 ہزار سے زائد افغان پاکستان چھوڑ گئے

5 لاکھ 49 ہزار 54 رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان پناہ گزین 2016ء میں پاکستان چھوڑ گئے۔ جب مذکورہ سال 15 نومبر کو افغان پناہ گزینوں کے لیے انخلاء کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی تھی ۔

ان میں غیر شمار دو لاکھ 10ہزار 998 اور شمار کردہ پناہ گزیں تین لاکھ 38 ہزار 56 تھے۔

انٹر نیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق حالیہ مہینوں میں پاکستان سے جانے والے افغان پناہ گزینوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

یکم نومبر 2023ء کی پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن تک ایک لاکھ 40 ہزار میں سے ایک لاکھ 26 ہزار افغان پناہ گزیں پاکستان سے سر حد پار کرکے افغانستان چلے گئے ہیں۔

گزشتہ یکم اکتوبر تک ایک لاکھ 4 ہزار 481 افغان افغانستان منتقل ہوئے۔2021ء میں طالبان کے بر سر اقتدار آنے کے بعد 6 لاکھ سے 8 لاکھ افغانوں نے پاکستان میں پناہ لی تھی۔

پاکستان میں ایک وقت 48 لاکھ افغانوں نے پناہ لی ان میں غیر رجسٹرڈ پناہ گزینوں کی تعداد 17 لاکھ تھی ۔

 

متعلقہ تحاریر