عام انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی کا معاملہ ہے اور اب وزارت خزانہ نے ای سی پی کو 17ارب 40 کروڑ روپے کے مزید فنڈز جاری کر دئیے ہیں

جولائی میں 10 ارب پہلے ہی دئیے جا چکے مجموعی طور پر 27 ارب 40 کروڑ الیکشن کمیشن کو جاری ہو چکے

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے 17 ارب 40 کروڑ کے مزید فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں جبکہ جولائی میں پہلے ہی ای سی پی کو دس ارب کی رقم فراہم کی جا چکی ہے جو کہ اب مجموعی طور پر ستائیس ارب 40 کروڑ ہو گئی ہے جبکہ بجٹ میں الیکشن کمیشن کیلئے عام انتخابات کیلئے 42 ارب کی رقم مختص ہے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت عام انتخابات کیلئے ای سی پی کی ضروریات کے مطابق فنڈز فراہمی کیلئے پرعزم ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی پر سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کو گزشتہ روز طلب کیا تھا جس پر سیکرٹری خزانہ نے فنڈز کی فراہمی کا یقین دلایا تھا اور صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ فنڈز کی فراہمی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ایک سے دو روز میں فنڈز جاری کر دئیےجائیں گے۔۔

متعلقہ تحاریر