توہینِ عدالت کیس: پی ٹی آئی کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کے نشان سے متعلق توہینِ عدالت کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے 16 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کی توہینِ عدالت کی درخواست پر جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔

قاضی انور ایڈووکیٹ اور شاہ فیصل الیاس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر شائع کرنے کا حکم دیا تھا۔

بلّے کا نشان نہ دینے پر پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر

یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان بلے کی بحالی کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری نہیں کیا، الیکشن کمیشن کا یہ اقدام توہینِ عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

متعلقہ تحاریر