پاکستان نے ان دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں کیں جو حالیہ حملوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ ایران میں آپریشن انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا، پاکستان نے حملہ آور ڈرونز، راکٹس اور دیگر ہتھیاروں سے کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں اسٹرائکس کیں، ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں جو پاکستان میں حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔









