سہراب گوٹھ میں 5 سالہ بچہ نالے میں گر کر لاپتا

سہراب گوٹھ میں 5 سالہ بچہ نالے میں گر کر لا پتہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کے علاقے لاسی گوٹھ مچھر کالونی سے گزر نے والے نالے میں 5 سالہ بچہ عثمان ولد اعجاز گرکرلا پتہ ہو گیا۔

نالے میں بچے کے گرنے کی اطلاع پرعلاقہ مکین بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور بچے کی تلاش شروع کردی گئی، تلاش میں ناکامی پر ریسکیو 1122 اور ایدھی فاؤنڈیشن کی غوطہ خورٹیمیں کو موقع پر طلب کرلیا گیا۔
کئی گھنٹے گزر جانے کے باجوود نالے میں گرنے والے بچے کو تلاش نہ کیا جا سکا، ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق نالے میں گرنے والا بچہ لاسی گوٹھ کا رہاشی ہے اور آخری اطلاعات تک نالے میں گرنے والے بچے کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ تحاریر