لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان مستعفی

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس شاہد جمیل خان کی جانب سے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جسٹس شاہد جمیل خان نے 2029ء میں ریٹائر ہونا تھا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس شاہد نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا۔

متعلقہ تحاریر