سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 2 سال چار ماہ بعد کراچی تجاوزات کیس کی سماعت

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 2 سال چار ماہ بعد کراچی تجاوزات کیس کی سماعت ہوئی ہے۔

کے ڈی اے نے بوٹ بیسن پر تعمیر عمارت سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ ڈائریکٹر لینڈ منیجمنٹ کی جانب سے رپورٹ عدالت جمع کرائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پلاٹ نمبر کوم تھری بلاک 6 اسکیم 5 کبھی رفاہی پلاٹ نہیں تھا، پلاٹ نمبر کوم تھری شروع سے کمرشل پلاٹ تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوم تھری کا سائٹ پلان بھی جاری کیا جا چکا ہے، عمارت پارک کی جگہ پر نہیں نا ہی انکروچمنٹ کی گئی ہے، کوم تھری کمرشل پلاٹ ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی عدالت میں موجود ہیں۔

عدالت نے کیس میں متعلقہ حکام سے شہر میں رفاہی پلاٹوں اور تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

متعلقہ تحاریر