کچے میں تعینات جرائم پیشہ پولیس اہلکار اب کراچی میں ڈیوٹی دیں گے

کچے کہ علاقے میں تعینات جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس اہلکار اب کراچی میں ڈیوٹی دیں گے۔

جرائم پیشہ سرگرمیوں کے الزام پر ضلع شکار پور کے 79 اہلکاروں کا شکار پور سے کراچی رینج تبادلہ کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شکار پور میں تعینات اہلکاروں کی خفیہ انکوائری کی گئیں اور فیصلہ کیا گیا کہ جو اہلکار جرائم میں ملوث ہیں یا مبینہ طور پر ڈاکوؤں سے رابطے میں ہیں یا جن پر کسی قسم کا شبہ ہے انہیں شکارپور رینج سے تبادلہ کردیا جائے جس کے بعد ان اہلکاروں کا تبادلہ کراچی رینج میں کیا گیا ہے۔۔۔

 

متعلقہ تحاریر