عمران ریاض کو اسلام آباد ائرپورٹ پر حج روانگی سے روک دیا گیا

عمران ریاض کو حج پر جانے سے روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صحافی و یوٹیوبر عمران ریاض کو اسلام آباد ائرپورٹ پر سفر پر روانگی سے روک دیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران ریاض حج پر روانہ ہو رہے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران ریاض زمان پارک حملہ کیس ضمانت منظور ہونے پر جیل سے رہا
واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مارچ کو زمان پارک حملہ کیس میں صحافی عمران ریاض کی ضمانت منظور کی تھی، جس کے بعد انہیں کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔

قبل ازیں عمران ریاض کو 27 مارچ کو پولیس پر حملے اورتوڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر