بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کو حصہ بننے کی دعوت
وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں سے سینئر سیاسی رہنماؤں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے نئے کابینہ ارکان کی شمولیت کیلئے ورکنگ کرلی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کو کابینہ کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔
اس بارے میں وفاقی وزیر احسن اقبال کو اہم ٹاسک دیدیا گیا۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کے کابینہ کا حصہ بننے اور وزارتوں کی تعداد کے بارے مشاورت جاری ہیں۔
قیادت کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں یہ معاملہ رکھا جائے گا ۔ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی توثیق کے بعد کابینہ میں شمولیت کا اعلان ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت کی ملاقات کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال متحرک ہوگئے ہیں۔ ذ رائع کے مطابق احسن اقبال نے اس ایشو پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور قمر زمان کائرہ سے رابطہ کیا ہے۔