ریٹائرڈ ججز کی الیکشن ٹربیونل میں تعیناتی: الیکشن کمیشن، حکومت کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

لاہور ہائی کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی الیکشن ٹربیونل میں تعیناتی کے صدارتی آرڈیننس کے کیس میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

ریٹائرڈ ججز کی الیکشن ٹربیونل میں تعیناتی کے صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس شاہد کریم نے وکیل سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر کی۔

وکیل سلمان اکرم راجہ نے درخواست میں استدعا کی کہ پنجاب میں بطور الیکشن ٹربیونل ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی غیرآئینی قرار دی جائے، حتمی فیصلے تک ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹربیونل قائم کرنے سے روکا جائے۔

عدالت نے درخواست پر سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ تحاریر