گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں اور عارضی صوبہ بنانے کا اعلان
وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینے کا اعلان کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کوعارضی طور پر صوبائی حیثیت دینے کا اعلان کردیاہے۔
وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے 73ویں یوم آزادی پر خصوصی تقریب میں شرکت کی ہے۔ اُنہوں نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہاہے کہ گلگت بلتستان کی عوام اوراسکاؤٹس کی قربانیوں سے یہ علاقہ آزاد ہواہے۔
گلگت بلتستان کے عوام کو نیا صوبہ مبارک ہو اب آپ کو وہ تمام آئینی حقوق حاصل ہوں گے جو پاکستان کے باقی صوبوں کے عوام کو ہیں ، وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور وعدہ پورا کیا۔۔۔۔۔۔ہندوستان کے رونے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ #GilgitBaltistan
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 1, 2020
عمران خان نے گلگت بلتستان کی عوام سے وعدہ کیا کہ جب تک وہ وزیراعظم رہیں گے ہر سال یوم آزادی پر یہاں آئیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کو مد نظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت حاصل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
ٹوئٹ کیا کہ عمران خان نے ایک اور وعدہ پورا کردیا۔ اب گلگت بلتستان کو بھی دوسرے صوبوں کی طرح آئینی حقوق حاصل ہوں گے