نیوزی لینڈ اور پاکستان کے وزرائے اعظم میں کیا فرق ہے؟

جسینڈا آرڈر نے نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد مسلمان اقلیت سے معذرت کی تھی۔ لیکن عمران خان ہزارہ برادری کے احتجاج کو نظرانداز کیے ہوئے ہیں۔

دو ممالک میں ایک ہی طرح کے حادثے نے واضح کردیا کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے درمیان کیا فرق ہے۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں فائرنگ سے ہزارہ برادری کے 11 کان کن جاں بحق ہوئے تھے۔ ایسا ہی ایک واقعہ 15 مارچ 2019 کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پیش آیا تھا جس میں 51 مسلمانوں کو قتل کردیا گیا تھا۔

کان کنوں پر فائرنگ
Al Jazeera

نیوزی لینڈ میں پیش آنے والے واقعے کے بعد وہاں کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے لواحقین سے ملاقات اور مسلم اقلیت سے معذرت بھی کی تھی۔ تاہم پاکستان میں پیش آنے والے واقعے میں ہزارہ برادری وزیراعظم عمران خان کی ملاقات کی منتظر ہے۔ انہوں نے کان کنوں کی حفاظت یقینی بنانے تک 11 میتوں کی تدفین کرنے سے انکار کردیا ہے۔

وزیراعظم نیوزی لینڈ
The Times

وزیراعظم نیوزی لینڈ جسینڈا آرڈن کے برعکس ایک اسلامی ریاست کے سربراہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کراچی بھر میں مظاہرین کی شکایات کو نظرانداز کیا ہوا ہے۔

دریں اثناء پاکستان کی حکومت مظاہرین کے ذریعے سڑکوں کی بندش کے معاملے پر بھی ناکام ہوچکی ہے۔ ملک بھر میں ہزاروں افراد کو اپنی منزلوں تک پہنچنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بڑھتے جرائم شیخ رشید کی کارکردگی پر سوالات

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے