مچھ واقعے پر ریاست کی بےحسی
عمران خان نے مظاہرین کے مطالبے کو بلیک میل قرار دیتے ہوئے اپنی شرط سامنے رکھ دی۔
وزیراعظم عمران خان پر مچھ میں کان کنوں کے قتل کے بعد ہر سمت سے تنقید کی جارہی ہے لیکن وزیراعظم کے رویے سے لگتا ہے کہ ریاست بےحس ہوچکی ہے۔ عمران خان نے مظاہرین کے مطالبے کو بلیک میل قرار دیتے ہوئے اپنی شرط سامنے رکھ دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر مظاہرین اپنے عزیزوں کی میتوں کی تدفین کردیں تو وہ کوئٹہ چلے جائیں گے۔
مچھ واقعے میں قتل ہونے والوں کے لواحقین گزشتہ 5 دن سے میتیں رکھ کرکوئٹہ میں سراپا احتجاج ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ان سے کوئٹہ آکر ملاقات کریں جس کے بعد وہ میتوں کی تدفین کریں گے۔ عوامی چیخ و پکار اورمیڈیا کے دباؤ پرخاموشی وزیراعظم عمران خان اورریاست کی بےحسی کا ثبوت ہے۔
ہزارہ برادری کے لوگوں نے پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سمیت ملک بھر میں احتجاجاً مختلف سڑکیں کلی اور جزوی طور پر بند کی ہوئی ہیں لیکن ریاست کی خاموشی اس معاملے پرحیران کُن ہے۔ موجودہ صورتحال میں ہر طرف سے وزیراعظم پردباؤ بڑھ رہا ہے کہ اس معاملے کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور مظاہرین کے مطالبات منظور کریں۔
I am short of words to express my grief over the brutal killings of Hazara miners. This is not the first time that this has happened. But I hope it is the last. The whole country is in mourning.
I request that PM @ImranKhanPTI meet with the victims’ families as soon as possible. pic.twitter.com/gayKH3iaql
— Malala (@Malala) January 7, 2021
یہ بھی پڑھیے
مریم اور بلاول کوئٹہ پہنچ گئے لیکن عمران خان اب بھی ندارد
اُدھرعمران خان نے جمعرات کوترک ڈرامے ارطغرل غازی کے ڈرامہ سازوں سے ملاقات کی اورمختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کی لیکن سردی میں سڑکوں پر اپنے پیاروں کی میتیں رکھ کرٹھٹھرتے ہوئے مظاہرین کو نظرانداز کیا۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے معروف ترک ڈارمہ سیریل ارتغرل کی بانی ٹیم کی کمال تیکدین کی سربراہی میں ملاقات
ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی اور ترک اور پاکستان کی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی. pic.twitter.com/gnmmmT341k
— RegionalTelegraph (@RegnlTelegraph) January 7, 2021
ادھرصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی 6 جنوری کو بلوچستان میں گوادر پورٹ کا دورہ کیا۔ لیکن اسی صوبے میں ناراض مظاہرین کو دلاسا دینے کے لیے نہیں جاسکے۔
The plane of @ArifAlvi can fly to Gwadar but not Quetta. pic.twitter.com/Chh5dNCNBO
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) January 7, 2021
دوسری جانب حکومتی وزراء نے بھی ملاقات کے لیے اپنے مطالبات سامنے رکھ دیئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایک ٹی وی شو میں کہا کہ ‘ہزارہ برادری کو اس بات کی یقین دہانی کرانا ہوگی کہ اگر وزیراعظم عمران خان ملاقات کریں تو وہ میتیوں کی تدفین کردیں گے’۔
لواحقین گارنٹی دیں کہ وہ وزیر اعظم کے آنے پر لاشیں دفنا دیں گے۔
فردوس اعوان https://t.co/6UbCbYz4RS— Waseem Badami (@WaseemBadami) January 8, 2021
مظاہرین کی پریشانیوں سے بے پرواہ ریاست کو یہ احساس ہی نہیں ہوسکا کہ دونوں صورتوں میں عوام کو ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے گزشتہ 4 دنوں سے مسافرمشکلات سے دوچار ہیں جبکہ ایمبولینسز کو مریضوں کو اسپتال منتقل کرنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسپتالوں میں آکسیجن سلینڈرز کی ترسیل بھی متاثر ہوئی ہے۔