’پی ڈی ایم راولپنڈی آئے گی تو چائے پانی سے تواضع کریں گے‘

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ الزامات کے معاملے میں پڑنا چاہتے ہیں اور نہ ہی پڑیں گے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) راولپنڈی آئے گی تو چائے پانی سے ان کی تواضع کریں گے۔

پیر کے ےروز پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے راولپنڈی آنے کا کوئی جواز سمجھ نہیں آتا۔ الزامات کے معاملے میں پڑنا چاہتے ہیں اور نہ ہی پڑیں گے۔ فوج پر لگائے گئے الزامات میں کوئی وزن نہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ پرپی ڈی ایم کے رہنماؤں کے انتخابی عمل میں مبینہ مداخلت پر بار بارلگنے والے الزامات سے متعلق بابر افتخار نے کہا کہ الزامات کا جواب تب ہی دیا جانا چاہیے جب ان میں سچائی ہو۔

واضح رہے کہ اتوار کو وزیر داخلہ شیخ رشید نے چیلنج کیا تھا کہ پی ڈی ایم میں ہمت ہے تو راولپنڈی آ کر دکھائے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ڈی ایم کے لیے بُرا دن

اس سے قبل یکم جنوری بروز جمعہ کو پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم قیادت فیصلہ کرے گی کہ لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف کیا جائے یا پھر راولپنڈی کی طرف۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اسٹیبلشمنٹ اور فوج کو دھاندلی کا مجرم سمجھتے ہیں اور اب ہماری تنقید کا رخ ان کی طرف ہوگا۔ پیر کے روز پاکستانی فوج کے ترجمان کا تازہ بیان کہ وہ پی ڈی ایم کو راولپنڈی آنے پر پانی اور چائے سے تواضع کریں گے یہ ظاہر کر تا ہے کہ فوج کو پی ڈی ایم کے جلسے سے کوئی خطرہ نہیں ہے یا پھر پی ڈی ایم نے یہ یقین دہانی کرادی ہے کہ وہ راولپنڈی نہیں جائیں گے۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے