نیب سے حزب اختلاف کے ساتھ ساتھ حکومت بھی مطمئن نہیں

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی اُمورعلی محمد خان کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارکردگی سے حزب اختلاف کے ساتھ ساتھ حکومت بھی مطمئن نہیں ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’نیب کا کام صرف لوگوں کو لاک اپ میں بند کرنا ہی نہیں ہے بلکہ لوٹا ہوا پیسہ بھی واپس لانا ہے۔‘

نیوز 360 کو دیئے جانےوالے انٹرویو میں اُنھوں نے کہا کہ نیب کے ہاتھ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ لوٹی ہوئی رقم واپس قومی خزانے میں لا سکے۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی اُمور علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں آجاتا تو دنیا بھر میں موجود ملازمت پیشہ پاکستانیوں کو واپس وطن بھیج دیا جاتا اور پاکستان اپنی اشیاء دیگر ممالک کو برآمد نہیں کر پاتا۔

اُن کے مطابق ’ایسی صورتحال میں حزب مخالف نیب کے قانون میں بہتری اور سزاؤں میں سختی کا بل لانے کے بجائے اپنے بچاؤ کا بل لے آئے۔‘ اُنہوں نے مذید کیا کہا دیکھیے نیوز 360 کے اس خصوصی انٹرویو میں۔

یہ بھی دیکھیے

مسلم لیگ ن انتخابات میں فوج کے کردار کے خلاف نہیں

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے