’آصفہ نے 10 سال کی عمر میں پودا لگا کر سیاست میں آنے کا ارادہ کیا‘

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کا کہناہے کہ آصفہ بھٹو زرداری نے 10 برس کی عمر میں ایک پودا لگایا تھا اور ارادہ ظاہر کیا تھا کہ وہ سیاست میں آئیں گی لیکن اب وہ دن کب آئے گا اِس کا انتظار ہے۔ 

یہ بات اُنہوں نے نیوز 360 کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں کہی ہے۔ شہلا رضا پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما ہیں۔ 2014ء میں وہ سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر بھی منتخب ہوئی تھیں۔ شہلا رضا نہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ہیں بلکہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو سے بھی ان کے قریبی تعلقات تھے۔

نیوز 360 کی نمائندہ نبیلہ طاہر نے شہلا رضا سے مختلف موضوعات بات جیت کی ہے جس کا ویڈیو انٹرویو اوپر دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیے

فیشن انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی ڈیزائنر انیلہ مرچنٹ سے گفتگو

متعلقہ تحاریر