بختاور بھٹو کے لیے سال 2021 خوشیاں لے آیا

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریب 30 جنوری کو منعقد کی جائے گی۔

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے لیے یہ ہفتہ نہایت اہم ہے۔ بختاور کی آج سالگرہ ہے جبکہ اسی ہفتے وہ شادی کے بندھن میں بھی بندھ جائیں گی۔

بے نظیر کی صاحبزادی کے لیے سال 2021 خوشیاں لے آیا ہے۔ پیدائش کا مہینہ شادی کا مہینہ بھی بن جائے گا۔ بختاور بھٹو آج اپنی 31ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے مختلف شہروں میں سالگرہ کے کیک کاٹے۔

رات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ہیپی برتھ ڈے بختاور بھٹو زرداری ٹاپ ٹرینڈ کررہا تھا۔

ایک طرف بختاور سالگرہ کی مبارکبادیں وصول کررہی ہیں تو دوسری جانب وہ اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ گزشتہ روز آصف زرداری کی صاحبزادی کی  شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ محفل میلاد میں بھٹو اور زرداری خاندان کی خواتین سمیت پیپلز پارٹی کی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی شریک ہوئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)

بختاور بھٹو کی مہندی کی تقریب 27 جنوری کو جبکہ نکاح 29 جنوری کو ہوگا۔ بے نظیر کی صاحبزادی کی بارات کی تقریب 30 جنوری کو منعقد کی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث شادی کی تقریب میں صرف  300 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بختاور بھٹو کی منگنی کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل

 بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب 27 نومبر کو بلاول ہاؤس میں منعقد کی گئی تھی۔

بختاور کے منگیتر کا نام محمود چوہدری ہے جن کا تعلق لاہور سے ہے۔ محمود چوہدری نے ابتدائی تعلیم ابوظبی اور برطانیہ میں جبکہ یونیورسٹی آف ڈرہم سے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے۔

متعلقہ تحاریر