جاوید آفریدی کا پاکستان میں بین الاقوامی کافی برانڈز لانے کا عندیہ

اس سے قبل جاوید آفریدی پاکستان کے لیے چند پھلتے پھولتے منصوبوں کا اعلان کر چکے ہیں۔

جاوید آفریدی کا مقصد بین الاقوامی برانڈز کو پاکستان لانا ہے اور اس مرتبہ انہوں نے دو مشہور بین الاقوامی کافی برانڈز ‘اسٹاربکس’ اور ‘کوسٹا کافی’ کی طرف اشارہ کیا ہے۔

اپنی حالیہ ٹوئٹ میں جاوید آفریدی نے عوام سے مشورہ مانگا کہ وہ دو مشہور برانڈز ‘اسٹاربکس’ اور ‘کوسٹا کافی’ کے درمیان انتخاب کریں۔

تاہم مداحوں نے انہیں نہ صرف اپنی پسندیدہ برانڈ کی تجویز پیش کی بلکہ کئی دیگر بین الاقوامی فرانچائز کا بھی مشورہ دیا جو وہ پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل جاوید آفریدی پاکستان کے لیے متعدد فروغ پذیرمنصوبوں کا اعلان کر چکے ہیں۔

وہ ٹوئٹر پر کراچی پشاور موٹر وے کے ساتھ ساتھ ایک بُلٹ ٹرین کے بارے میں بھی عندیہ دے چکے ہیں۔

ایک اور ٹوئٹ میں جاوید آفریدی نے اپنے مداحوں سے پوچھا کہ کیا وہ ٹیسلا کو پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں؟

جاوید آفریدی نے ملک میں ایک مشہور برطانوی آٹوموٹِو برانڈ مورس گیراج (ایم جی) بھی لانچ کیا ہے۔

وہ ہائیر پاکستان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے سی ای او کے طور پر مشہور ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

جاوید آفریدی کا پاکستان میں بلٹ ٹرین لانے کا اشارہ

متعلقہ تحاریر