عالمی قیادت پاکستان کی معترف

ترقی یافتہ ممالک کے سفراء کی جانب سے پاکستانی سیاستدانوں کی تعریف اِس بات کی گواہ ہے کہ سیاستدانوں کے سارے کام برے نہیں ہوتے

پاکستان کو بین الاقوامی میڈیا میں تمام غلط وجوہات کی بناء پر دکھایا جاتا رہا ہے تاہم اب عالمی قیادت پاکستان کی قیادت کی معترف ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے علاوہ پاکستان کو مقامی میڈیا بھی غلط وجوہات کی بناء پر اجاگر کرتا تھا۔ ملک میں آج کل حالات کچھ یوں ہیں کہ پاکستان سے متعلق بُری خبرپر تو واویلا مچا کر سب سے پہلے دکھائی جاتی ہیں۔ لیکن اس کے برعکس اکثرو بیشرت ایسی خبریں دبا دی جاتی ہیں جن سے دنیا میں پاکستان کی ساکھ مضبوط ہو۔ تاہم اب عالمی قیادت بھی پاکستان کی قیادت کے معترف ہوگئی ہے۔

لاہور میں چین کے سبکدوش ہونے والے قونصل جنرل لانگ ڈنبگن نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کارکردگی پر ان کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے الوداعی خط میں شہباز شریف کی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا۔

سبکدوش ہونے والے قونصل نے لکھا کہ ‘آپ نے پنجاب میں سی پیک کو پہچان دی جس نے نہ صرف پنجاب میں ترقی کی رفتار کو تیز کیا بلکہ دوطرفہ دوستی کو بھی مضبوط بنایا۔

لانگ ڈنبگن لارڈ گولڈسمتھ

اس کے علاوہ برطانوی حکومت نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بلین ٹری منصوبے پر عمل درآمد کرنے میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

دریں اثناء برطانوی حکومت نے بلین ٹری سونامی منصوبے کے آغاز کے ساتھ اس کے نفاذ کے لیے مختلف کوششوں پر پاکستان کو مبارکباد بھی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کے راست ڈیجیٹل پروگرام کی عالمی سطح پر تعریف

برطانوی وزیر ماحولیات لارڈ گولڈسمتھ نے کہا کہ اربوں درخت لگانے کا منصوبہ خود ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک بھی پاکستان سے سبق سیکھ سکتے ہیں اور اسی طرح کا منصوبہ شروع کرسکتے ہیں۔

اس طرح عالمی قیادت کی طرف سے پاکستان کی تعریف نے قوم کے چہرے پر خوشی پیدا کردی ہے جو ماضی میں پاکستان کی خراب تصویر کشی کرنے والی کہانیوں پر مایوسی کا شکار تھے۔

متعلقہ تحاریر