کراچی کی ساحلی پٹی پر آباد ماہی گیر مسائل سے دوچار

ماہی گیروں کو پینے کے صاف پانی، صحت اور تعلیم جیسی کوئی بنیادی سہولت میسر نہیں ہے۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی ساحلی پٹی پر آباد ماہی گیر مسائل سے دوچار ہیں۔

کراچی کی ساحلی پٹی پر ریڑھی گوٹھ، لٹ بستی، چشمہ گوٹھ اور ابراہیم گوٹھ میں 5 لاکھ سے زیادہ ماہی گیر آباد ہیں جو مسائل کا شکار ہیں۔ ان علاقوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے حتیٰ کہ ماہی گیروں کو صحت کی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔

مذکورہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی سمیت تعلیم کی سہولت بھی موجود نہیں ہے۔ یہاں اسکولز تو موجود ہیں لیکن اساتذہ ناپید ہیں۔ ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ کئی بنیادی مسائل کا سامنا ہے لیکن اہم مسئلہ پانی اور صحت کا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کے مسائل کا حل اپنی مدد آپ کے تحت

سندھ حکومت ماہی گیروں کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ ریڑھی گوٹھ میں گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا تو لوگوں کی بڑی تعداد اس بنیادی سہولت سے محروم نظر آئی۔

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما مہتاب اکبر راشدی نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور ماہی گیروں سے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ماہی گیروں کے مسائل کے حل کے لیے سندھ سے درخواست کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ تحاریر