کراچی کے تفریحی مقام سفاری پارک کو کیا بھلا دیا گیا ہے؟

سفاری پارک انتظامیہ کا کہنا ہے پارک سے متعلق غلط خبریں چلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔

کراچی کا خوبصورت سفاری پارک کراچی کی مشہور یونیورسٹی روڈ پر گلستان جوہر کے قریب واقع ہے۔ سفاری پارک کو 1972 میں کراچی کے شہریوں کی تفریح کے لئے بنایا گیا تھا۔ اس پارک میں چڑیا گھر بھی ہے۔ یہ منصوبہ اہل کراچی کے لیے ایک نئی تفریحی سہولت فراہم کررہا ہے۔

ایک ایسے شہر میں جہاں تفریحی مقامات صرف کھانے پینے کی جگہوں کو ہی تصور کیا جا تا ہے وہاں سفاری پارک کو شاید لوگوں نے بھلا دیا ہے۔ اس حوالے سے نیوز 360 کے نامہ نگار نے کراچی سفاری پارک کا تجزیاتی دورہ کیا۔ دورے کے دوران جہاں رپورٹر نے سفاری پارک کے چپے چپے کو چھانا ہے وہیں انہوں نے پارک میں آئے ہوئے لوگوں سےکھل کربات کی اور پارک سے متعلق سوالات بھی کیے۔

کچھ روز پہلے سفاری پارک کے ہاتھی کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو انتظامیہ نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ عدالت میں منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ انتظامی آفیسر کا کہنا تھا کہ ہاتھی بیمار نہیں ہوا سردیوں میں ہاتھیوں کی جلد سخت ہوکر اترتی ہے پھر نئی آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کشمالہ طارق کے صاحبزادے زخمی شحض کی شناخت کے باوجود آزاد

نیوز 360 سے بات چیت کرتے ہوئے انتظامی افسر کا کہنا تھا کہ لوگوں کی دلچسپی کے لئے پارک میں مزید جانوروں کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ پارک موجودہ جانوروں جن میں ہاتھی، زیبرا، ہرن اور دیگر کی بہترین دیکھ بھال کی جاتی ہے۔

نمائندہ نیوز 360 سے بات چیت کرتے ہوئے تفریح کے آئے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ انہیں پارک میں آکر اچھا لگتا ہے۔ بچے پارک میں موجود سفاری ٹرین کے سفر سے خوب لطف اندوز ہو رہے تھے۔ بچوں کو کہنا تھا کہ ان کو یہاں آکر بہت اچھا لگتا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ کراچی کے سفاری پارک کی انتظٖامیہ نااہل ہے۔ ہاتھی کی جلد خراب ہو رہی مگر انتظامیہ کی جانب سے دیکھ بھال کا کوئی باقاعدہ انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے ہاتھی کو چلنے پھرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

متعلقہ تحاریر