مولانا طارق جمیل اور رابی پیرزادہ جنید جمشید کے نقش قدم پر
رابی پیرزادہ کے بعد مولانا طارق جمیل نے بھی کپڑوں کا برانڈ متعارف کرادیا۔
ماضی کی معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کے بعد معروف اسلامی مبلغ مولانا طارق جمیل نے بھی کپڑوں کا برانڈ متعارف کرادیا ہے۔
پاکستان کے معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید اپنی زندگی میں مولانا طارق جمیل کے نقش قدم پر چلتے رہے لیکن ان کی موت کے بعد اب مولانا طارق جمیل نے جنید جمشید کے پیشے کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مولانا طارق جمیل نے جنید جمشید کی طرح کپڑوں کا برانڈ متعارف کرادیا ہے۔ ‘ایم ٹی جے’ کے نام سے لانچ ہونے والا یہ برانڈ کرتا اور شلوار قمیص فروخت کرئے گا۔
دوسری جانب شوبز انڈسٹری سے کنارہ کش ہونے والی گلوکارہ رابی پیرزادہ سوشل میڈیا پر اپنے عبایہ اور حجاب کے برانڈ ‘حیا’ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ رابی پیرزادہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فخریہ بتایا کہ ان کے پاس پرانے ڈیزائنز کا اسٹاک ختم ہوچکا ہے۔
بہترین شیفون اور ندا فیبرک ۔ Price 8,000 RS الحمداللہ، پرانے سارے ڈیزائ کا سٹاک ختم ہو گیا۔ کوئ شکایت نہیں، یہ ہوتا ہے میڈ ان پاکستان۔
To order +92 318 5320825
لکی ڈرا میں جیتیں فری عبایہ۔ پوسٹ شئیر کرکے کمنٹ میں بتائیں
To order onlinehttps://t.co/ARQ7us2lMC pic.twitter.com/K6PxUe9eWq— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) February 18, 2021
یہ بھی پڑھیے
ماضی کی گلوکارہ کے نئے کلیکشن میں عبایوں کی قیمت 8 ہزار سے شروع ہورہی ہے۔ پوسٹ پر کمنٹس میں سوشل میڈیا صارفین نے رابی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
بھت زیادہ قیمت رکھی ہے اتنے میں تین مناسب آجاتے ہیں
— Anayat Ullah (@AnayatU47226905) February 18, 2021
واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے مولانا طارق جمیل کی شخصیت اور تعلیمات سے متاثر ہوکر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔